افغانستان گمرک میں قائم وزن کانٹہ میں مبینہ خرابی کے باعث ضلع خیبر طورخم بارڈر پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑے ہیں ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان گمرک میں وز ن کانٹہ کی مبینہ خرابی کے باعث طورخم بارڈر پر پر سینکڑوں. فروٹ. پرچون ٹرانزٹ اور دیگر مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے طورخم کسٹم حکام کے مطابق بارڈر پر کھڑی تمام ایکسپورٹ و دیگر گاڑیوں کی کلئیر نس کردی گئی ہیں تاہم افغانستان طورخم گمرک میں کانٹہ کی خرابی کے باعث تمام مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں. طورخم بارڈر پر کھڑی افغانستان جانے والی مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز نے افغان حکام سے گمرک کانٹہ میں فنی خرابی جلد ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تمام گاڑیاں بروقت افغانستان روانہ ہوجائیں اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی آجائے

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment