شمالی وزیرستان میں غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق میرعلی کے گاؤں ایپی میں این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں چار خواتین جاں بحق ہوگئیں اور گاڑی کا ڈرائیور کا زخمی ہوگیا

خواتین کی لاشیں اور زخمی ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا، جاں بحق خواتین کا تعلق بنوں سے ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شمالی وزیرستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین کا تعلق سباوون این جی او سے تھا، جاں بحق خواتین میں ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ بی بی اور جویریہ بی بی شامل ہیں، جو خواتین کو سلائی کڑھائی کا کام سکھاتی تھیں جبکہ ایک خاتون مریم بی بی ایپی گاؤں میں کسی کے گھر داخل ہوگئیں تھی جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔ دوسری جانب این جی او زرائع نے کہا ہے کہ جاں بحق خواتین کا سباوون این جی او سے تعلق نہیں ہے۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment