ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے اور 4825 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 70 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 452 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89219 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4234 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94034 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 278545 ہوگئی ہے جب کہ 4599 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 290788 ہے اور 7990 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21743 اور ہلاکتیں 232 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 114077 اور 3134 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16591 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 462 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5258 اور 105 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 73450 ہے اور اب تک 665 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment