ڈیرہ اسماعیل خان میں قدیم نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، انڈس سولائزیشن سے متعلق 270 نوادات درابن روڈ پر سمگل کی جارہی تھیں، تاہم  موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، نوادارات ٹاؤن ہال میوزم منتقل کر دی گئیں

 

تھانہ ایکسائز ڈیرہ اسماعیل خان کے ایس ایچ او فیصل خان  تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان کی دوران ناکہ بندی مسافر کوچ کی تلاشی لینے پر بیش قیمت نوادرات برآمد ہوئے۔

کوچ ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہی تھی جسے درابن روڈ پر ناکے پر روکا گیا تو کپڑے کے تھیلے سے 270 قیمتی نوادرات برآمد ہوئے تاہم محکمہ کے مطابق گاڑی میں موجود مسافروں میں سے کسی نے بھی نوادرات کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اس وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

محکمہ آثار قدیمہ ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج عالم وزیر کے مطابق انڈس سولائزیشن سے متعلق 270 نوادرات انکے حوالے کئے گئے ہیں ان میں ہڑپہ دور کے برتن، جانو‍روں کے، ماڈلز،، اشکال اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی نے محکمہ ایکسائز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہا اور متعلقہ عملے کو توسیفی اسناد دینےکا اعلان کیا۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment