ضلع مہمند تحصیل صافی کے سرحدی علاقہ شیخ بابا گلونوں کلی کے 254 خاندانوں کی باعزت گھروں کو  واپسی۔

شیخ بابا گلونوں کے 254 خاندانوں کے ہزاروں قبائل2009 میں بد آمنی اور عسکریت پسندی کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں سے ملک کے مختلف شہروں میں منتقل ہوئے تھے۔

پاک فوج 103 برگیڈ، مقامی  ایم این اے ساجد خان مہمند اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سےآج شیخ بابا گلونوں کے 254 خاندانوں کی باعزت واپسی ہوئی۔

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، ایم این اے ساجد خان مہمند بھی تقریب شریک تھے۔ موقع پر غیر خوراکی اشیاء اور نقد بھی تقسیم کی گئیں۔

اہلیانِ شیخ بابا گلونوں نے پاک فوج، منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج قبائلی اضلاع میں امن و امان کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment