پشاور اسلام آباد موٹر وے پر نامعلوم افراد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو بیوی بچوں سمیت قتل کر دیا۔
زرائع کے مطابق واقعہ صوبی موٹروے پر انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا جس میں جج جسٹس آفتاب آفریدی، اہلیہ، بیٹی زینب اور ایک دودھ پیتا بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، اہلیہ،بہو اور نواسے سمیت شہید ہوگئے
پولیس کے مطابق آفتاب آفریدی سوات کے اے ٹی سی عدالت کے جج تھے، فائرنگ سے دو پولیس زخمی ہوئے جن میں ان کا ایک ڈرائیور ذاکر اور داؤد نامی ایک محافظ شامل ہیں۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ میں شدید زخمی ڈرائیور اور گن مین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کرنے کے بعد پشاور منتقل کر دیا۔
Leave a Comment