پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2099 ہوگئی

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے251 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد73 ہزار258 ہوگئی ہے جبکہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے270 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد68ہزار946 اور

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد29ہزار 751 جبکہ کورونا سے1104 افراد  کا انتقال ہوچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 519 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہو گئی۔

اسی طرح ملک میں مزید 63 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کے انتقال کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 76 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اس وائرس سے 75 افراد کا انتقال ہوا تھا جو 3 ماہ بعد یومیہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔

تاہم کیسز اور اموات کے علاوہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور ملک میں حالات معمول پر آنے کی ایک بڑی وجہ لوگوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا بھی ہے اور اس وائرس سے اب تک 94.8 فیصد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان صحتیاب افراد کی تعداد میں 987 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیوں، لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیش آئی تھی۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment