خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 51 ہو گئی

پراونشل ڈاکٹرز اسوسی ایشن ڈاکٹر محمد توفیق ڈینٹل سرجن گریڈ 19 پولیس سروسز ہسپتال پشاور کورونا سے لڑتے لڑتے خود کورونا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے.

ڈاکٹر محمد توفیق کرونا کے خلاف فرنٹ لاین پر ڈیوٹی کرتے ہوئے کرونا کا شکار ہوئے اور گھر پر آئسولیٹ تھے.

پراونشل ڈاکٹرز اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمدتوفیق کا تعلق ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی گاوں مرزا دیار سے تھا جن کی نماز جنازہ آج شام 5.30 مسجابوزر نزد نواب مارکیٹ فیز6 حیات اباد میں ادا کی جائے گی۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment