حکومت خیبرپختونخوا کا پشاور میں 20 پرائمری، 20 سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ابتدائی طور پر خصوصی بچوں کے لیے تمام درکار سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

منصوبے پر محکمہ پی اینڈ ڈی میں کام جاری ہے- منصوبے کے تحت سکولوں میں ریمپس، واش روم، بچوں کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی
محکمہ پی اینڈ ڈی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی جو جسمانی و ذہنی طور پر معذور افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی- محکمہ پی اینڈ ڈی میں سوشل پروٹیکشن اینڈ جینڈر مین سٹریمنگ سیکشن کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے سیکشن خصوصی افراد کے لیے منصوبوں پر عملدرآمد اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کررہا ہے
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی کسی بھی منصوبے کی منظوری سے قبل اس میں خصوصی افراد کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات یقینی بنائے گی جس کے بعد منصوبے کی منظوری دی جائے گی
خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی بس سروس میں پہلے ہی معذور افراد کو درکار سہولیات فراہم کی جارہی ہیں حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں جنرل بس اسٹینڈ اور اڈوں میں بھی خصوصی افراد کو درکار سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گی
اس کے علاؤہ حکومت خیبرپختونخوا پہلے سے موجود سرکاری عمارتوں میں خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمانہ دفاتر کی بلڈنگز میں معذور افراد کے لیے ریمپ لگائے جاچکے ہیں

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment