ترکی میں معجزہ، مسافر جہاز سمندر میں گرنے سے بال بال بچ گیا۔ترکش ایئرلائن کا بوئنگ 737-800 رن وے سے پھسل کر سمندر سے چند گز کے فاصلے پر ڈھلان پر رک گیا۔ طیارے میں 168افراد سوار تھے۔ جہاز انقرہ سے ترابزون شہر کے ساحل پر واقع ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا۔ طیارے میں سوار ایک خاتون نے بتایا، اچانک طیارے کا اگلا حصہ نیچے اور دم اوپر اٹھ گئی، طیارے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ ڈے ہوئے تھے، جیسے ہی طیارہ مٹی میں دھنس کر رکا، ہمیں فیول کی بدبو آئی، ہمیں لگا ابھی آگ بھڑک اٹھے گی ،ہمارے ساتھ حاملہ خواتین اور بچے بھی تھے۔
ایک اور مسافر کے بقول یہ ایک معجزہ تھا، ہم زندہ جل سکتے تھے، یا دھماکا بھی ہوسکتا تھا ، طیارہ سمندر میں بھی ڈوب سکتا تھا۔ طیارے میں سوار 162مسافر ، دو پائلٹ اور 4 عملے کے اراکین سوار تھے جو تمام کے تمام معجزاتی طور پر محفوظ رہے.

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment