اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاناما پیپرز نے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور کرپشن بے نقاب کی ،اب براڈشیٹ ایک بار پھر اسی اشرافیہ کی کرپشن سامنے لائی ہے ،اشرافیہ انکشافات کوانتقامی کارروائیاں کہہ کر خودکو نہیں چھپاسکتی ۔
پہلےپانامہ پیپرز نے ہماری حکمران اشرافیہ کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر سےپردہ ہٹایا۔ اب براڈشیٹ کےانکشافات نےایک مرتبہ پھر ہماری حکمران اشرافیہ کی بھاری بھرکم کرپشن اور منی لانڈرنگ بےنقاب کردی ہے۔ ان عالمی انکشافات پر یہ اشرافیہ خود کو “انتقام” کارڈ کی اوٹ میں نہیں چھپا سکتی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ تمام انکشافات وہی ہیں جن کیلئے میں 24 سال سے لڑرہا ہوں۔وزیراعظم کاکہناہے کہ کرپشن کوپاکستان کی ترقی میں سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہوں،لوٹ مار کرنے کیلئے اشرافیہ حکومت میں آتی ہے، اشرافیہ کرپشن کی کمائی باہر بھیجنے کیلئے منی لانڈرنگ کرتے ہیں،اشرافیہ پیسے باہر بھیج کرسمجھتی ہے پاکستانی قوانین سے بچ جائیگی ۔
پہلےپانامہ پیپرز نے ہماری حکمران اشرافیہ کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر سےپردہ ہٹایا۔ اب براڈشیٹ کےانکشافات نےایک مرتبہ پھر ہماری حکمران اشرافیہ کی بھاری بھرکم کرپشن اور منی لانڈرنگ بےنقاب کردی ہے۔ ان عالمی انکشافات پر یہ اشرافیہ خود کو “انتقام” کارڈ کی اوٹ میں نہیں چھپا سکتی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
3. یہ ناجائز طریقوں سےجمع کی گئی دولت کو ملکی اداروں کی گرفت سےبچانےکیلئےمنی لانڈرنگ کےذریعے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔
4. پھر یہ این آر اوز کےحصول کیلئےاپنا سیاسی رسوخ استعمال کرتےہیں۔
یوں یہ لوٹ مار سےجمع کی گئی اپنی دولت محفوظ بناتےہیں اور سب سے بڑا نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
وزیراعظم نے کہاکہ پھرلوٹ مار کا پیسہ واپس لانے میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ لگتا ہے،این آر او دینے سے یہ سارے پیسے ضائع ہو جاتے ہیں ،کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی صرف آغاز ہیں ،براڈشیٹ سے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ سے متعلق شفافیت چاہتے ہیں ،جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔
یہی نہیں کہ اشرافیہ قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرتی ہےبلکہ NRO کیوجہ سےاس دولت کونکلوانےکیلئےقوم کےٹیکسوں سےخرچ کیا جانےوالا پیسہ بھی ضائع جاتا ہے۔ یہ انکشافات تو محض ایک جھلک ہیں۔ براڈ شیٹ سے ہم اپنی اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور تحقیقات رکوانے والوں کے حوالے سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
Leave a Comment