پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ پبلک ہیلتھ سکول کی نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے نرسوں کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

About the author

Avatar

Webdesk

Leave a Comment