وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے  واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پراپنے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 انہوں نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

About the author

Avatar

Webdesk

Leave a Comment