اسلام آبا : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے مئوقف رہا کہ افغانستان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا واحد حل ہے، پاکستان چاہتا ہے مسئلے کے حل کیلئے تمام فریقین مل کر کام کریں، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

افغان مسئلے کے حل کیلئے بین الافغان مذاکراتی عمل آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل تصادم سے افغان عوام بری طرح متاثر ہوئے۔پرامن اور مستحکم افغانستان میں تجارت اور عوامی رابطوں کی نئی راہیں کھلیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت، معاشی اور عوامی رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

About the author

Avatar

Webdesk

Leave a Comment