شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی بنوں میرانشاہ مین روڈ عیدک پل کے قریب خدی گاوں کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک سیکیورٹی اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ھے ۔
حملے میں ایک جوان نائک نشان علی شہید ہو گیا ہے جبکہ حولدار سرفراز زخمی ہیں جن کی حالت نازک ہے ۔  شہید اور زخمی اھلکاروں کو میرعلی ھسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہ تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔

About the author

Avatar

Webdesk

Leave a Comment