پشاور پولیس نے سینیٹ انتخابات کےسلسلے میں امن وامان کی بہتر صورت حال کوبرقرار رکھنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے مجموعی طور پر 274 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے

ا یس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرخصوصی ناکہ بندیاں ہوں گی حساس مقامات ، سرکاری املاک و دفاترکی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی ہوگی ، شہر میں موبائل اوررائیڈرزسکواڈ کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق فول پروف سکیورٹی کے تحت لیڈیز پولیس بھی خدمات انجام دیں گی ہنگامی صورتحال میں کوئک رسپانس کمانڈوزکوخصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں سیکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کیے جائیں گے۔

سینٹ الیکشن 2021 کے سلسلے میں پشاور سمیت پورت صوبے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کے پی پولیس پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

About the author

Avatar

Webdesk

Leave a Comment