امریکا نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں اور نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔

امریکی رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کی 2016 سے لیکر 2017 تک کی رپورٹ کے اعداد و شمار کا بھی تذکرہ کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ ایک سال کے عرصے میں فرقہ وارانہ فسادات اور مذہبی بنیادوں پر تشدد میں 86 افراد ہلاک اور 2 ہزار 231 زخمی ہوئے۔

انسانی حقوق سے متعلق جاری سالانہ رپورٹ میں دہشتگردوں کیخلاف پاکستانی فورسز کی کارروائی کو سراہا گیا ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان میں شدت پسندوں اور دہشتگرد گروپوں کیخلاف پاکستانی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔

About the author

Avatar

Voice of KP

Leave a Comment