pakistan turbat air base under attack

تربت: پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملے کی کوشش ناکام

تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے بر وقت اور مؤثر جواب نے حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے ہم آہنگ مؤثر جواب دیتے ہوئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تربت میں ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Inauguration of interactive and virtual tourism website

ورچوئل ٹورازم ویب سائٹ کا افتتاح

خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے منگل کو پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام انٹرایکٹیو اور ورچوئل ٹورازم ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس نئے ویب سائٹ میں صوبہ کے تمام اہم سیاحتی مقامات کی باتصویر تفصیلات کے علاؤہ آن لائن ورچوئل سیر کرنے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں اور کوئی بھی وزیٹر وی آر پہن کر کسی بھی سیاحتی مقام کو کلک کرے تو اسے ایسا محسوس ہوگا جیسے وہاں خود پہنچ چکا ہے اور اپنی من پسند کسی بھی جگہ گھوم پھر سکتا ہے۔ مشیر سیاحت نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے صوبہ بھر کے ورچوئل ٹورازم پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی اور سیاحتی مقامات کے علاؤہ مختلف مزہبی و ثقافتی اور آثارقدیمہ کے مقامات کو بھی اس ویب سائٹ میں ورچوئل ٹورازم کی زینت بنانے پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ضم اضلاع کے تمام سیاحتی و ثقافتی اور آثارقدیمہ کے مقامات کو بھی ورچوئل ٹورازم کی فہرست میں شامل کرنے کی تاکید کی جو اب صوبے کا ناگزیر حصہ بن چکے ہیں اور ملکی و غیر ملکی سیاح وہاں جانے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے ویب سائٹ پر دیگر خدمات کے علاؤہ ہوٹل بکنگ سے منسلک تمام سہولیات بھی وب سائٹ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت کوئی بھی تشنگی باقی نہ رہے اور واضح کیا کہ ان اقدامات سے ویب سائٹ کے ناظرین کے علاؤہ اتھارٹی کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ وہ پارٹی سربراہ عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صوبہ میں سیاحت و ثقافت کی ترویج کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے جبکہ ٹورازم انڈسٹری دنیا میں آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور ہم صرف سیاحت کی صنعت سے اپنے صوبہ کو مالدار اور خوشحال ترین صوبہ بنا سکتے ہیں۔ مشیر سیاحت نے موسم گرما کا سیزن شروع ہونے کے سبب گلیات، ہزارہ، ملاکنڈ اور چترال سمیت تمام سیاحتی میں سیاحوں کیلئے اضافی سہولیات کی فراہمی اور نئے سیاحتی مقامات کھولنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کاکول کیمپ میں شرکت کے لیے 26 پاکستانی کھلاڑی ایبٹ آباد پہنچ گئے

کاکول کیمپ: 26 پاکستانی کھلاڑی ایبٹ آبادمیں

جمعرات سے شروع ہونے والے کاکول کیمپ میں شرکت کے لیے 26 پاکستانی کھلاڑی ایبٹ آباد پہنچ گئے۔ بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج پاکستان پہنچیں گے اور کل کیمپ جوائن کریں گے۔ کھلاڑیوں کا آج جسمانی معائنہ کیا گیا۔ کاکول کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

 

Army appreciates Lakki Marwat Police

لکی مروت پولیس کو بہترین کا رکر دگی پر انعامات اور تعریفی اسنادسے نوازا گیا

 میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی (جی او سی نائن ڈویژن) نے بہترین کارکردگی پر ضلع لکی مروت پولیس کے دلیر اور بہادر ایس ایچ اوز، البرک، آر آر ایف اور اہلیٹ فورس سمیت پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ تقریب انعامات کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان بھی موجود تھے۔ جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس فعال کردار ادا کرنے سمیت لکی مروت پولیس نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لکی مروت پولیس نے جواں مردی کی تعریف کی۔  میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی (جی او سی نائن ڈویژن) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لکی مروت پولیس کا مورال مزید بلند ہے ہمیں ایسے دلیر اور بہادر آفسران اور پولیس جوانوں پر فخر ہے جو پورے ملک میں لکی مروت پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ لکی مروت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانٹ لائن پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہیں۔

عبداللہ ندیم کی میتھمیٹکس اولمپیاڈ ٹیسٹ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن

ایبٹ آباد گلیات کی یونین کونسل نگری بالا سے تعلق رکھنے والے عبداللہ ندیم ولد سردار ندیم نے انٹرنیشنل کنٹیسٹ سینٹر میں پانچویں کوپرنیکس انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ ٹیسٹ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا کے پچیس ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ فائنل مقابلے 14 سے 18 جولائی 2024 تک نیویارک امریکہ میں منعقد ہوں گے۔ سردار عبداللہ ندیم 25 ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بین الاقوامی فائنل مقابلے میں اس کی پہلی پوزیشن کے لیے دعا گو ہوں۔
سردار عبداللہ ندیم کا تعلق نگری بالا کے گاؤں تتریلہ موہاڑی سے ہے۔ وہ سردار منشی خان کے پوتے اور سردار عمران مانی اے ایس ڈی ای او ایجوکیشن کے بھتیجے ہیں۔ان کے والد محترم سردار ندیم بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اس کی شاندار کامیابی پر میں اس قابل ہونہار سپوت اور اس کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک اسے مزید کامیابیوں سے نوازے اور اس کی کامیابیاں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کام آئیں۔
عبداللہ ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

نائٹ ٹورازم کا انعقاد

خیبرپختونخوا میں نائٹ ٹورازم کا آغاز

پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹووردا پشاور کی جانب سے پہلی بار نائٹ ٹورازم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ سیاحوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، اس ایونٹ میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزیک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ نائٹ ٹورازم کے آغاز سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی، خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ پاک فوج خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کی دوبارہ تزئین و آرائش کے حوالے خیبر ٹریل کے متعد د مقامات پر کام شروع کر چکی ہے جس میں مشن ہسپتال چیپل، علی مسجد فورٹ وغیرہ شامل ہے۔ پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی بقا اور ان کی سیاحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

Repatriation of illegal Afghan refugees through Torkham border

خیبر پختونخوا سے غیر ملکیوں کی انخلاء کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور میں مقیم  202 افغان باشندوں کو آج طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا جس سے مجموعی طور پر بھیجے جانے والے تارکین وطن کی تعداد  6750 ہو گئی۔ پختونخوا سے 5408،اسلام آباد سے 153 ، پنجاب سے 1152 ، آزاد کشمیر سے 37 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔ طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 97 ہزار، 017 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے۔ دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 5446 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔ خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 3 لاکھ، 3 ہزار، 162 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Attempt to smuggle huge consignment of drugs from Afghanistan to Khyber Pakhtunkhwa failed

افغانستان سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنےکی کوشش ناکام

افغانستان سے متصل قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ زرے سر سے 11 کروڑ روپے کی منشیات پاکستان سمگل کرنے والے ایک فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز (یو این او ڈی سی) رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سال 2022ء کے دوران افیون سے حاصل ہونے والی آمدن ایک ہزار 313 ملین امریکی ڈالر یعنی 370ارب روپے سے زائدرہی۔سروے رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افیون کی پیداوار 6ہزار200ٹن تھی جس سے 380 ٹن ہیروئن پیدا کی گئی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق 2020 میں افغانستان، میکسیکو اورمیانمار میں افیون کی پیداوار کا تخمینہ افیون کی عالمی پیداوار کا تقریباً 96 فیصد تھا۔جس میں صرف افغانستان کا حصہ 85 فیصد بنتاہے افغانستان میں افیون پوست کی کاشت سے ہیروئن بناکر دنیا بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔ضلع خیبر میں کسٹم انٹیلجنس اور فرنٹئیر کور کی مشترکہ کاروائی کے دوران قبضہ میں لی گئی منشیات کی قیمت 115 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق ایف سی کو منشیات سمگل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔کسٹم انٹیلجنس ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں زرے سر کے مقام پر افغانستان سے پیدل داخل ہونے والے 4 ملزمان کندھوں پرمنشیات سے بھری بوریاں لا رہے تھے۔ایف سی اور کسٹم انٹیلجنس کو دیکھ کر ملزمان رفوچکر ہو نے میں کا میا ب ہو گئے۔گرفتار ملزم جنید احمد کے مطابق وہ یہ منشیات افغانستان سے پاکستان کرایہ پر لاتے تھے اور انہیں فی کلو کے حساب سے ایک ہزار روپیہ ادا کیا جاتا تھا۔کسٹم عملے نے مقدمہ درج کر کے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

Decision to build Khyber Pakhtunkhwa Liver Transplant Center and Bone Marrow Transplant Center

خیبر پختو نخوامیں لیورٹرانسپلانٹ سنٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سنٹر  اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر  بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ  اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے پیش کریں۔اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24گھنٹےدستیابی یقینی بنائی جائے۔ جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔